ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں ٹرین کی ٹکر سے اڈپی کے رہنے والے ہوٹل مالک کی موت

ممبئی میں ٹرین کی ٹکر سے اڈپی کے رہنے والے ہوٹل مالک کی موت

Sat, 01 Dec 2018 13:58:26    S.O. News Service

اڈپی یکم؍ دسمبر(ایس او نیوز) ممبئی کے مضافات جوگیشوری میں ٹرین کی ٹکر سے اڈپی کے رہنے والے رجنی کانت رائے (48سال) کی موت واقع ہوگئی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق رجنی کانت پڈوبیدری کے قریب نندی کور میں تینکو منے کا رہنے والاتھا اور ممبئی میں گزشتہ24برسوں سے ہوٹل چلا رہا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ جوگیشوری اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹرین سے اترنے کے بعد وہ پیدل چلتے ہوئے آگے بڑھ رہاتھا اسی وقت ایک دوسری ٹرین نے اسے ٹکر ماردی۔ اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ رجنی کانت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سماجی،تعلیمی اور مذہبی سرگرمیوں میں بہت زیادہ دلچسپی لیا کرتا تھا۔


Share: